Urdu – NBS2GO اُردُو میں

بائبل اسٹڈی گروہ کا آغاز کیسے کریں

آپ جو بھی ہیں جہاں بھی رہتے، کام کرتے،یا جس سے بھی ملتے جلتے ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ خدا آپ کو موثر طور پر ابدیت کے لیئے اِستعمال کرنا چاہتا ہے۔ آغاز کرنے کے لیئے تین سادہ اقدامات یہاں دیئے گئے ہیں۔

۱۔ دعا مانگنا

۔۔۔اِس کا آغاز ہمیشہ دعا اور تعلقات بنانے سے ہوتا ہے•

۔ ایسے دوست کے لیئے دعا مانگیں جو بائبل اسٹڈی  گروپ بنانے میں مدد کرے گا۔

• بلاناغہ مل کر دعا مانگیں۔ خدا سے اس کا منصوبہ اور ہدایات مانگیں۔

• اپنے علاقے میں چلتے پھرتے ہوئے دعا مانگیں۔ خدا سے برکات اور حفاظت کی درخواست کرتے رہیں۔

• لوگوں کا نام لے کر ان کے لیئے دعا مانگیں۔ ان لوگوں سے ملنے، ان کو کلام سنانے اور ان کا خیال رکھنے کے لیئے خدا سے مواقع مانگیں۔ کیونکہ خیال رکھنے سے دل کھلتے اور اچھے تعلقات استوار ہوتے ہیں۔

• دعا مانگیں کہ ان کےدل میں بائبل مقدس کے مطالعے کی لگن پیدا ہو۔

تعلقات

• جو لوگ آپ کے نزدیک رہتے، کام کرتے یا آپ سے رابطہ رکھتے ہیں ان سے میل جول بناکر رکھیے۔ حوصلہ افزا دوستانہ رویہ رکھیے۔

• گفتگو کرنے میں پہل کیجیے۔ اچھے سوالات کیجیے اور ان کی بات غور سے سنیے۔

• چائے، کافی یا کھانے پر ان کے ساتھ وقت گزاریے۔

• خوشی اور چاہت سے خدمت کرنے کی کوشش کرتے رہیے۔

رابطے بنائیے

۔۔۔دلچسپی رکھنے والوں کو تلاش کیجیے

رفاقت کی تیاری کیجیے

• وقت، تاریخ اور مقام کا چناؤ کیجیے۔

• جن لوگوں کو بلانا ہے ان کی فہرست بنا لیجیے۔

• سب کے لیے دعا مانگیں اورپھر انہیں دعوت دیجیے۔

اگر ممکن ہو تو ان کے لیے ریفریشمنٹ (کھانے پینے کی ہلکی پھلکی چیزوں) کا اہتمام ضرور کیجیے۔

• اس رفاقت پر تبصرے میں سب کو شامل رکھنے کے لیے سوالات یا سرگرمی کی فہرست بھی پہلے سے بنا کر رکھیے۔

رفاقت کے لیئے راہنمائی

• چائے یا کافی اور ساتھ میں کچھ کھانے پینے کے لیئے پیش کیجیے۔

• اپنا تعارف کرواتے ہوئے سب کا استقبال کیجیے اور(سوالات یا سرگرمی کے ذریعے)ُسب کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع دیجیے۔

• رفاقت کے اختتام کے وقت اس انداز میں شکریہ ادا کیجیے ، آج ہم سب نے مل کر بہت عمدہ وقت بسر کیا میری خواہش ہے کہ آپ سب کو محفوظ ماحول اور ایک دوسرے کی فکر کرنے والی  رفاقت فراہم کروں تاکہ ہم ایک خاندان کی صورت میں بائبل مقدس کا مطالعہ کریں اور سمجھیں کہ یہ ہر کسی سے کیا فرما رہی ہے۔ برائے مہربانی  مجھے بتائیے گا کہ کون کون دلچسپی رکھتا ہے۔“

۳۔ قیادت کیجیے

۔۔۔اب موقع ہے

• راہنمائے مطالعہ کو ڈاؤن لوڈ کر کے ہر فرد کے لیئے پرنٹ کیجیے۔

• راہنمائے مطالعہ پر دیئے گئے چار حوالہ جات میں سے ایک کا چناؤ کیجیے۔

• ہر روز کے سوالات کے جوابات کے لیئے شرکا اپنے ساتھ اپنی نوٹ بک ضرور رکھیں۔

 

اُردُو میں بائبل مُقدّس کا مُطالعہ

 ُردُو میں (Urdu – Light)

نور: کچھوے کی زندگی سمندر میں ہے۔اگر مصنوعی روشنی کے وسیلے اُسے اُس کی قدرتی رہائش سے دُور کیا جائے تو وہ مر جائے گا۔ خداوند یسوع نے فرمایا، ” دُنیا کا نُور میں ہُوں۔۔ ایسا نُور جو زندگی تک لے جاتا ہے” یوحنا 8: 12۔ خداوند یسوع کے پیغامات، معجزات، طریقہ کار اور زندگی پر مبنی چار موضوعات کا مطالعہ گہرائی سے کیجئے۔